سرگودھا (جیوڈیسک) مقامی عدالت نے انسانی گوشت کھانے والے دونوں بھائی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ بھکر پولیس نے مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والے دونوں آدم خور بھائیوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کی عدالت میں پیش کیا۔
اس موقع پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان سے ان کے جرائم کے بارے میں مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے عدالت ملزمان کو پولیس کے حوالے کرے، جس پر عدالت نے پولیس کو دونوں بھائیوں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عارف اور فرمان نامی دونوں بھائی 2011 میں بھی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے کے الزام میں سزا پاچکے ہیں تاہم گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر ان کے گھر سے ایک بچے کا سر ملا تھا جس کے بعد پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا تھا۔