چکوال :پاکستان تحریکِ انصاف چکوال ٢٥ اپریل کو پارٹی کے یومِ تاسیس میں بھرپور شرکت کرے گی
Posted on April 15, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
چکوال :پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کے قائم مقام ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان تحریکِ انصاف چکوال ٢٥ اپریل کو پارٹی کے یومِ تاسیس میں بھرپور شرکت کرے گی اورپارٹی کے ضلعی دفتر کا افتتاع بھی اسی روز کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں کے لئے ایک بہترین ضلعی دفتر اور میٹنگ پوائنٹ کا انتخاب کر لیا ہے۔
راولپنڈی بائی پاس پر واقع اس دفتر کا افتتاع پارٹی کے اٹھارویں یومِ تاسیس کے دن ٢٥ اپریل کو کیا جائے گا۔یہ دفتر پارٹی کے تمام کارکنوں کے لئے ٢٤ گھنٹے کھلا رہے گا۔اور اس میں انٹر نیٹ اور میٹنگ روم سمیت تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ٢٨ اپریل کو انشاء اللہ دفتر کے افتتاع کے بعد پارٹی کارکنان اسلام آباد میں یومِ تاسیس کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں گے۔