فیصل آباد : کھڑیانوالہ میں ٹیکسٹائل مل میں آگ لگ گئی

Textile

Textile

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آبادکے علاقے کھرڑیانوالہ میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگ گئی ،عمارت میں دھواں بھرنے سے تین افرادبے ہوش ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق کھرڑیانوالہ میں واقع گارمنٹ بنانے کی فیکٹری کے ایک یونٹ میں اچانک آگ لگ گئی ،چارمنزلہ عمارت کے گراوٴنڈ فلور میں آگ لگنے سے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلورکو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ دھواں پھیل جانے سے تین افرادبے ہوش ہوگئے۔

فائربرئیگیڈکی آٹھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کے وقت عمارت میں تقریبا 1500 افرادموجود تھے۔جنہیں بحفاظت باہر نکال لیاگیاہے۔