کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق، 7 ملبے تلے دب گئے

Khajuraho

Khajuraho

جہلم (جیوڈیسک) کھیوڑہ کے علاقے میں جپسم کی کان میں دھماکے سے 3 مزدور جاں بحق جب کہ 7 ملبے تلے دب گئے۔ کھیوڑہ میں جپسم کی کان میں جب ٹھیکے دار کی جانب سے دھماکا کیا گیا تو اس کا ملبہ کان کے قریب کھڑے ٹرک پر جاگرا جس کے نتیجے میں 10 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ملبے تلے دبنے والے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی جب کہ دیگر کو نکالنے کےلئے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں تاہم بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔