میلان (جیوڈیسک) اٹلی کی عدالت نے ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کو ایک سال کے لیے عوامی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے۔
اٹلی کے شہر میلان کی عدالت نے سابق وزیراعظم کے خلاف ٹیکس فراڈ کیس کی سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر سلویو برلسکونی کو بزرگوں کے لئے بنائے گئے ادارے میں ایک سال تک کام کرنے کی کی سزا سنا دی۔
عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے برلسکونی کے وکلا کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں کیونکہ اس میں ایسا کچھ نہیں کہا گیا جس سے سابق وزیراعظم پرسیاست میں حصہ لینے پر کوئی قدغن لگتی ہو۔