اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف سے آج اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور فوج میں تناوٴ، سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہوگی جس میں دونوں رہ نما سابق صدر مشرف کے حوالے سے حکومتی پالیسی سمیت فوج اور حکومت کے درمیان تناوٴ پر بھی بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ 18 ویں ترمیم پر عملدرآمد کے حوالے سے سندھ حکومت کے تحفظات پر بھی بات کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے رہ نما خورشید شاہ، رضا ربانی اور مراد علی شاہ بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔