پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار کرپٹ سیاستدان

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار کرپٹ سیاستدان ہیں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ملک میں مسلسل7سال سے لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جارہا کالا باغ ڈیم کے مخالفین سیاسی پارٹیاں قطعاً محب وطن نہیں ہیں الیکشن کمیشن کو ان جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دینی چاہیے ان خیالات کا اظہار آیت اللہ نیازی (بانی ) تحریک دستک پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ساتویں بڑی ایٹمی طاقت ملک تو بن گیا ہے لیکن کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے گزشتہ مسلسل 7سال سے لوڈشیڈنگ جیسی لعنت پر قابو نہیں پایا جارہا کرائے کے بجلی گھر لگانے والے خود کرائے کا مکان لے لیتے اور ان میں رہائش پذیر ہوجاتے مقامی وملکی سطح پر جب بھی پرانی حکومت ختم ہوتی ہے۔

تو نئے آنے والے سیاست دان ہمیشہ پرانے منصوبوں کو خیر باد کہہ کر نئے منصوبوں پر کام شروع کر وا دیتے ہیںقوم و ملک کا پیسہ پانی کی طرح بہادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا میں ہر قوم سے تنزلی کا شکار ہو رہے ہیں ہمسایہ ملک بھارت نے ایک ہزار ڈیم تیار کر لیا اور پاکستانی حکمرانوں نے ووٹوں کے لالچ میں 67سال سے ایک کالاباغ ڈیم تیار نہیں کیا ایسی سیاسی پارٹیاں جو کالا باغ ڈیم کی مخالف ہیں وہ کبھی بھی محب وطن پارٹی کہلوانے کی حقدار نہیں ہیں الیکشن کمیشن کو ایسی سیاسی پارٹیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دینی چاہیے کالاباغ ڈیم اگر تیا ر ہو جا تا تو ملک میں لوڈ شیڈنگ جیسی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے۔

سیلاب وغیرہ سے بھی جانی ومالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے وقت قریب ہے جب بھارت نے ہمارا پانی بند کر دینا ہے تب قوم کو کالا باغ ڈیم کی اہمیت کا انداز ہ ہو گا کہ ڈیم ملک کیلئے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔