یوکرائن خانہ جنگی کی دھانے پر پہنچ گیا، روسی صدر

Russian president

Russian president

ماسکو (جیوڈیسک) روس کے صدر ویلادمیر پیوٹن نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائن خانہ جنگی کی دھانے پر پہنچ گیا ہے۔روسی صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور جرمن چانسلر مرکل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

روسی صدر نے جرمن چانسلر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے ملک کے مشرقی علاقے میں علیحدگی پسندوں کے خلاف بھیجی ہے جس سے خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔ یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات 17 اپریل کو جنیوا میں ہوں گے۔