گوجرانوالہ(سردار عرفا ن طا ہر سے )پریس کلب گوجرانوالہ کے انتخابات میں تمام عہدے داران بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے چیئرمین الیکشن بورڈ بابر چوہدری نے پریس کلب میں سینکڑوں صحافیوں کی موجودگی میں بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے عہدے داران کا اعلان کیا جس کے مطابق صدر طارق منیر بٹ ، نائب صد ڈاکٹر عمر نصیر ، جنرل سیکرٹری تنویر احمد بٹ اور فنانس سیکرٹری شاہد شبیر احمد بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جبکہ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ممبران گورننگ باڈی میں محمد اکرم ملک ، اعظم بٹ ، کریم اللہ گوندل ، کاشف صابر خان ، حافظ شاہد منیر ، شفقت عمران ، شاہد اسلام کمبوہ ، محمد عمر بٹ ، عرفان کامریڈ اور سرفراز احمد مہر شامل ہیں سابق صدر حافظ شاہد منیر نے نومنتخب صدر طارق منیر بٹ کو چارج دے دیااس موقع پر سابق صدر حافظ شاہد منیر اور سابق سیکرٹری شفقت عمران نے اظہار خیال کیا۔
نومنتخب عہدیداران کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا نومنتخب صدر طارق منیر بٹ ، نائب صدر ڈاکٹر عمر نصیر ، جنرل سیکرٹری تنویر بٹ اور فنانس سیکرٹری شاہد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گوجرانوالہ کے صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریںگے اور پریس کلب کیلئے نئی جگہ لیکر اس پر خوبصورت عمارت تعمیر کریں گے اتحاد کی فضاء قائم رکھیں گے اور ادھورے کام مکمل کریں گے جن ورکرز صحافیوں کو ممبر شپ نہیں ملی ان کو بھی ممبر شپ دیں گے صحافی کالونی کے حصول کیلئے جدوجہد کریں گے نو منتخب صدر طارق منیر بٹ نے کہا کہ وہ سب صحافیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور گوجرانوالہ میں پریس کلب کو مضبوط بنائیں گے جلد نئی جگہ حاصل کرکے پریس کلب کاسنگ بنیاد رکھیں گے اس موقع پر سینئر صحافی محمد اعظم بٹ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور کہا کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے سینئر صحافی ڈاکٹر جاوید بٹ نے کہا کہ گوجرانوالہ پریس کلب کے انتخابات خوبصورت انداز میں مکمل ہونے اور انتقال اقتدار کا مرحلہ پر امن طور پر حل ہونا خوش آئند ہے۔
ثابت ہوگیا ہے کہ گوجرانوالہ کے صحافی اپنے حقوق کیلئے متحد ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب گوجرانوالہ میں پریس کلب کی شاندار عمارت قائم ہو گی انہوں نے کہا کہ پہلی ٹیم نے بھی اچھاکام کیا اور نئی ٹیم سے بھی یہی توقع ہے کہ وہ بہتر انداز میں کام کرکے ایک نئی تاریخ رقم کرے گی اس موقع پر گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے صدر چوہدری یاسر علی ، ممبر فیڈرل کونسل راجہ حبیب احمد ، عادل اکرام ، سینئر صحافی حافظ خلیل الرحمن ضیاء ، آصف صدیقی ، اقبال مرزا،نعمان احمد بٹ، مظہر ملک ، امتیاز اعوان ،اسد حبیب، ایس ایم عرفا ن طا ہر،ضیاء الرحمن بٹ ، حافظ عمران ،خالد فہیم، ارشاد سندھواور دیگر بھی موجود تھے۔
ادھر کامیابی کا اعلان ہوتے ہی صحافیون نے نومنتخب عہدیداران کو ہاروں سے لاد دیا ان پر پھول اور نوٹ نچھاور کئے اور نعرے بازی کی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا اور مٹھائی بھی تقسیم کی قبل ازیں سابق سیکرٹری شفقت عمران نے کارروائی کا آغاز کیا اور انتخابی صورتحال سے صحافیوں کو آگاہ کیا صحافی ضیاء الرحمن بٹ اور حافظ عمران نے منوں پھولوں کی پتیاں نچھاو رکیں الیکشن بورڈ کے چیئرمین بابر چوہدری ، حافظ خلیل الرحمن ضیاء اور مظہر ملک نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔