جیل میں قید ترکی کے کرد رہنما عبداللہ اوجالان نوبل انعام کیلیے نامزد

Abdullah, Aujalan

Abdullah, Aujalan

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے کردرہنما عبداللہ اوجالان کوامن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کردیا گیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عبداللہ اوجالان ترکی میں کردوں کی پی کے کے پارٹی کے سربراہ ہیں۔

کردستان عراق کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے بتایاکہ نوبل کمیٹی نے ان کی یہ درخواست منظور کرلی ہے کہ عبداللہ اوجالان کوامن کے نوبل انعام کے لیے نامزدکیا جائے۔

عبداللہ اوجالان ترکی کے شمال مغربی علاقے میں ایمرہ آلی جیل میں اپنی سزاکاٹ رہے ہیں۔ ترک حکومت کردوںکی مسلح جدوجہدکو ختم کرنے کے لیے عبداللہ اوجالان سے مذاکرات کررہی ہے۔