جنوبی کوریا: بحری جہاز ڈوب گیا ، 2 افراد ہلاک ، 368 کو بچا لیا گیا

Ships

Ships

سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا میں بحری جہاز ڈوبنے سے دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،جب کہ بحری جہاز میں سوار 368 افراد کو امدادی کارروائی کے بعد بچالیا گیا۔

بحری جہاز کی منزل جزیرہ جیجو تھی ، جہاں طلبہ سیرو تفریح کی غرض سے جارہے تھے ، لیکن اچانک جہاز ڈوبنے لگا ، جس کی اطلاع فوری طور پرمتعلقہ حکام کو دی گئی اور 18 ہیلی کاپٹر، 34 ریسکیو کشتیاں، نیوی کے بحری جہاز ڈوبتے مسافروں کی مدد کو پہنچ گئے۔

بحری جہاز میں سوارکئی بچوں نے لائف جیکٹس کے ساتھ سمندر میں چھلا نگ لگا دی، جان بچانے کی کوشش میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 368 افراد کو ریسکیو کر لیاگیا ہے اور دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔