ساہیوال : لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث 6 ملزم گرفتار

Sahiwal

Sahiwal

ساہیوال (جیوڈیسک) ساہیوال میں لڑکی سے زیادتی اور ویڈیو بنانے میں ملوث 6 ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا، پولیس نے 5 ملزموں کا گزشتہ روزہی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے 10 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا تھا، چھٹے اور مرکزی ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی پی اوساہیوال سید خرم علی شاہ نے جیونیوز کو بتایا کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں ملوث 3 ملزمان طالب، پرویزاور کامران، جبکہ ویڈیو تقسیم کرنیوالے 2 ملزم عمران اور افضال گزشتہ روز ہی پکڑلئے گئے تھے۔

ان ملزموں کو رات ہی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 10 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیاگیا تھا، چھٹااورمرکزی ملزم صفدر آج ننکانہ صاحب سے پکڑا گیا، اسے بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گزشتہ روز 48 گھنٹوں میں ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔