ابوظبی (جیوڈیسک) سابق بھارتی بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے ایک بار پھر ممبئی انڈینز کو جوائن کرلیا، ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ٹنڈولکر کو فرنچائز نے آئیکون قرار دیا۔
وہ پورے ایونٹ کے دوران ٹیم کے ہمراہ رہیں گے، ان کے کردار کے حوالے سے حکام کا کہنا تھا کہ ٹنڈولکر کا تعلق کوچنگ اسٹاف سے نہیں ہوگا مگر ٹیم کی تیاریوں سے لے کر منصوبہ بندی تک ان کی مشاورت شامل رہے گی۔
گذشتہ روز انھوں نے ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹیم کو پریکٹس سیشن کے دوران جوائن کیا، وہ ٹیم شرٹ میں ملبوس تھے، انھوں نے نوجوان پلیئرز کو مشورے بھی دیے۔