مونٹی کارلو (جیوڈیسک) مونٹی کارلو ٹینس میں سربیا کے نوواک جوکووچ کی پیش قدمی جاری ہے ، ڈیوڈ فریئر نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔ ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں جوکووچ نے البرٹ مونٹانیس کے خلاف باآسانی کامیابی حاصل کی۔
جو کووچ نے پہلا سیٹ چھ ایک کے اسکور سے جیتا، دوسرے میں تو جو کووچ نے حریف کو ایک گیم بھی نہیں جیتنے دیا۔ ایک اور میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے فرانس کے جیریمی چارڈی کو چھ تین اور چھ صفر سے ہرا دیا۔