فیصل آباد: والد سے جھگڑے پر نوجوان نے گھر کو اگ لگا دی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر والد سے جھگڑنے والے نوجوان نے گھر کو اگ لگا دی مکان جل کر راکھ ہو گیا۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ نعمت اباد کے علاقے میں پیش آیا۔

جہاں فیصل نامی نوجوان کا اپنے والدین کے ساتھ اس بات پر جھگڑا چل رہا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو گھر واپس لانا چاہتا تھا جسے اس کے والدین نے چھوٹی چھوٹی رنجشوں کے بعد گھر سے نکال دیا تھا، اس مسئلے پر جب جھگڑا بڑھا تو نوجوان نے مشتعل ہو کر اپنے ہی گھر میں آگ لگا دی، جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ اور پولیس موقع پر پہنچ کرآگ پرقابو پایا اورنوجوان کو گرفتارکرلیا گیا۔