بھارت، مسافر بس میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ، 12 زخمی

India Bus Fire

India Bus Fire

بنگلور (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا میں مسافر بس میں آگ لگنے سے چھ مسافر ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔

واقعہ بنگلور کے قریب پیش آیا جب مسافر بس کا ڈیزل ٹینک لیک ہونے سے آگ لگ گئی جس نے فوری طور پر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ بارہ شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا بس میں انتیس مسافر سوار تھے۔