کراچی کے مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 180 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں ملوث 180 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔ کراچی پولیس نے لانڈھی، شیر پاؤ، بھینس کالونی، فیروز آباد، نشتر روڈ، گارڈن، سائٹ اے، خیبر چوک، اورنگی ٹاون، مومن آباد اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرکے 180 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات قبضےمیں لےلیں۔

گرفتار ملزمان میں بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اور اغوا برائے تاوان کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر کے لاش تین ہٹی ندی میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق تین ہٹی ندی سے ملنے والی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔