برازیل میں کتے کی اپنے بیمار مالک سے ایسی محبت جو انسانوں کے لئے سبق بن جائے

Brazil

Brazil

برزیلیا (جیوڈیسک) پالتو جانوروں کی اپنے مالکان سے والہانہ محبت کی مثالیں سامنے آتی رہتی ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ برازیل میں دیکھا گیا جس میں ایک کتا اپنے بیمار مالک کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے 8 روز تک اسپتال کے باہر ہی بیٹھا رہا۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق برازیل کے شہر پاسو فونڈو میں لاوری ڈاکوسٹا نامی 55 سالہ شخص اپنے ’’سیکو‘‘ نامی کتے کے ہمراہ چہل قدمی کر رہا تھا کہ اس دوران وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا ، حادثے میں اس کے سر پر پتھر لگنے سے کافی گہری چوٹ آئی۔

وہاں موجود لوگوں نے اسے قریبی اسپتال پہنچایا تو اس کا پالتو کتا بھی ساتھ پولیا، دوران علاج ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ لاروی کو کینسر بھی ہے جس پر اسے مزید کچھ دن اسپتال میں رکھا گیا، اس دوران اس کا کتا اسپتال کے باہر ہی اپنے مالک کے انتظار کرتا رہا۔ 8 روز بعد اسپتال انتظامیہ کو سیکو کی حالت پر رحم آ گیا اور اس نے اس بارے میں میں لاوری کو آگاہ کیا جس پر وہ وہیل چیئر میں اسپتال سے باہر آیا ، جہاں وہ اس کے انتظار میں گم سم بیٹھا ہر آتے جاتے شخص کو دیکھ رہا تھا، اچانک اس کی نظر جب اپنے مالک پر پڑی تو وہ بھاگ کر اس کے پاس پہنچا اور اس سے اس طرح لاڈ پیار کرنے لگا جیسے اسے کل کائنات مل گئی ہو۔