بھارتی انتخابا ت کے پانچویں مرحلے میں کل ووٹ ڈالے جائیں گے

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پارلیمانی انتخابا ت کے پانچویں مرحلے کے لیے کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔بھارت میں 9 مرحلوں پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کے 4 مرحلے مکمل ہو چکے ہیں۔ پانچویں مرحلے میں کل 12 ریاستوں کی 121 نشستوں کیلئے پولنگ ہو گی۔

انتخابی مہم منگل کی شب ختم ہو چکی ہے۔ انتخابات کا یہ مرحلہ انتہائی اہم ہے جس میں سب سے زیادہ نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ادھم پور کے حلقے سے کانگریس کے امیدوار غلام نبی آزاد میدان میں ہیں جن کا مقابلہ بی جے پی کے جتندھر سنگھ سے ہے۔ مہاراشٹر میں سولاپور کے حلقے سے وزیرداخلہ سوشیل کمار شندے کانگریس کے امیدوار ہیں۔