بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر’’ولن‘‘ بن گئے

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (جیوڈیسک ) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ میرے نہ چاہنے کے باوجود والد کی خواہش تھی کہ میں اداکار بنوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ان کے والد یش جوہر کی خواہش تھی کہ میں اداکار بنوں لیکن میں اداکار نہیں بننا چاہتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار انوراگ کشاپ کا شکر گراز ہوں کہ انھوں نے اپنی فلم “بمبئی ویلوٹ” میں موقع دے کر میرے آنجھہانی والد کی دیرینہ خواہش پوری کی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی کرن جوہر فلم “دل والے دلہنیا لے جائیں گے”، “فیشن” اور “لک بائے چانس” میں کام کر چکے ہیں، ان فلموں میں کرن جوہر نے مختصر اداکاری کی لیکن “بمبئی ویلوٹ” میں کرن جوہر ولن کے روپ میں نظر آئیں گے اور فلم رواں سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔