ن لیگ بلوچستان کے صدر ثنااللہ زہری کے بیٹے اور بھائی کی پہلی برسی

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر نواب ثنا ء اللہ زہری کے بیٹے ، بھائی اور دیگر جاں بحق افراد کی برسی کے موقع پر صوبے کی قومی شاہرا ہیں بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے۔ پہیہ جام ہڑتال کی اپیل مسلم لیگ ن بلوچستان نے کی تھی، جس پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ قلات اور خضدار کے مقام اور کوئٹہ چمن شاہراہ کچلاک کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردی گئی ہے ، شاہراہوں کی بندش سے ٹریفک معطل ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

حب اور دالبندین سمیت مختلف شہروں اور ملحقہ علاقوں میں بھی کاروبار زندگی معطل ہے ، کچلاک میں مظاہرین نے سڑکوں پرٹائر جلا ئے۔ گذشتہ سال خضدار کے علاقے انجیرہ میں مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر نواب ثناللہ زہری کے قافلے پر بم حملے میں ان کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔