وزیراعلیٰ کی ساہیوال کے گائوں میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں پولیس کی غفلت پر ڈی پی او کی سرزنش
Posted on April 16, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج ساہیوال کے نواحی گائوں فتح شیر میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کے گھر گئے اور خاندان کے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیل معلوم کی اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ پولیس کی کارکردگی پر انتہائی برہم تھے۔
انہوں نے ڈیڑھ ماہ تک واقعہ کی اطلاع نہ ملنے پر ڈی پی او کی سخت سرزنش کی۔ انہوں نے متاثرہ لڑکی کی تعلیم کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متاثرہ خاندان کی دیگر ضروریات بھی پوری کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ گائوں کے افراد کو دیکھ کر گاڑی سے باہر آ گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔ وہ مقامی پرائمری سکول کے ایک کلاس روم میں بھی گئے اور بچوں سے ان کی تعلیم کے حوالے سے سوالات کئے۔ وزیراعلیٰ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک مذکورہ گائوں میں موجود رہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com