لورالائی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پہارے محلہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کی دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہو۔
اور گھر کی بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گئے، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی تحقیقات اور چیکنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا۔