گجرات کی خبریں 16/4/2014
Posted on April 17, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
آل پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری محمد ناظم کھوکھر
گجرات (جی پی آئی)آل پاکستان پرائیویٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری محمد ناظم کھوکھر اور وائس چیئرمین چوہدری محمد افضل مرل نے کہا ہے کہ PECکے امتحانات بوگس ثابت ہوئے ، امتحان کے ذریعے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا امتحان میں فیل کو پاس اور پاس کو فیل کر دیا گیا ، از سر نو رزلٹ مرتب کیے جائیں انہوں نے PECکے انصاف فراہم نہ کیا تو آئندہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے PECکے امتحانات میں اپنے بچوں کو شامل نہ کریں گے ، PECکے امتحانات بلنڈر ثابت ہوئے ہیں انہوں نے کہا رزلٹ دوبارہ مرتب کرنے کے ساتھ سندیں جلد جاری کی جائیں اور وظائف حاصل کرنے والے بچوں کو انعامی رقم جلد دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہنجرا سیکرٹریٹ کیرانوالہ کے مالک چوہدری بلال زیب ہنجرا کی کرولا گاڑی آگ لگنے سے مکمل
گجرات (جی پی آئی)ہنجرا سیکرٹریٹ کیرانوالہ کے مالک چوہدری بلال زیب ہنجرا کی کرولا گاڑی آگ لگنے سے مکمل طور پر چل گئی ہے ، واقعات کے مطابق بلال زیب ہنجرا گزشتہ روز شام کے وقت اپنی گاڑی LEC9024میں ترکھا سے کیرانوالہ جا رہے تھے کنجاہ کے قریب وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس میں وہ بمشکل رائفل نکال سکے تاہم لائسنس اور دیگر قیمتی دستاویزات بھی مل گئیں ، آگ اس قدر تیز ہو گئی کہ ٹائر تک چل گئی راہگیروں کی مدد کی کوشش باآور ثابت نہ ہو سکیں کنجاہ فائر بریگیڈ کی گاڑی 1122کی گاڑی اور کنجاہ پولیس بھی بعد میں موقع پر پہنچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ کنجاہ کے گائوں چکوڑا سے 10کے قریب بھینس کھولنے کی بہت بڑی واردات ناکام ہو گئی
گجرات (جی پی آئی)تھانہ کنجاہ کے گائوں چکوڑا سے 10کے قریب بھینس کھولنے کی بہت بڑی واردات ناکام ہو گئی ، واقعات کے مطابق گزشتہ رات 2بجے کے قریب نامعلوم رسہ گیروں نے چکوڑا گائوں میں بھینسوں کے پاس سوئے ہوئے چوہدری محمد ریاض کو رسیوں سے باندھ لیا اور اسے چار پائی سمیت گائوں سے ڈیرھ کلو میٹر دور محمد صالح تارڑ کے ڈیرہ پر لے گئے ، چوہدری محمد صالح تارڑ اور چوہدری محمد ریاض دونوں کی بھینس لے جانے کے لیے ٹرک کو خونن غربی سٹاپ پر کھڑا کیا تھا ، آپریشن کے لیے ایک بلیک کار ہی استعمال کی گئی باندھے گئے محمد ریاض نے کسی طرح رسیاں کھول کر اہل دیہہ کو اطلاع کر دی جس پر گائوں کے لوگوں نے فائرنگ کر دی اس اثناء میں دھروڈکے ، کوٹ الہ بخش کے گائوں بھی جاگ پڑے تمام اطراف سے ناکہ بندی کے بعد مختلف جگہوں سے بھینس تلاش کر لی گئیں ، تا ہم رسہ گیر موقع پر فرار ہو گئے واردات کی اطلاع پر پولیس اور نہ ہی پٹرولنگ پولیس والے پہنچ سکے ، صبح اہل چکوڑہ کو اکتفا کر کے تمام واقعات علم میں لائے گئے اس موقع پر چوہدری لیاقت وڑائچ نے کہا کہ پولیس ایک شرلی چلنے پر چکوڑا پہنچ جاتی ہے اور چالان بھی کر دیتی ہے مگر اتنی بڑی واردات پر اطلاع کے باوجود نہ پہنچی ، انہوں نے کہا کہ علاقہ میں آئے روز چوریاں ہو رہی ہیں ، کسانوں کی کل پونچی جانور چوری ہو جانے پر ان کی کمر ٹوٹ جاتی ہے ، مگر پولیس تحفظ کرنے میں ناکام ہے انہوں نے کہا کہ اہل دیہہ کو ٹھیکری پہرہ پر لگایا دیا جاتا ہے ، مگر ان کے جانوروں کی حفاظت نہیں کی جاتی ، چوہدری محمد ریاض ، چوہدری غضنفر وڑائچ پیرس ، اور دیگر نے پولیس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ساروکی پل منگوال میں ناکے لگا کر شریف شہریوں کو تنگ کرنے کے لیے پولیس موجود ہوتی ہے ، مگر لوگوں کی مدد کرنے سے قاصر ہے ، چوہدری محمد اقبال نے کہا کہ چار دیواروں کے اندر بے ضرر پٹاخہ چلانے پر پٹاخہ چلانے کے ساتھ شادی والے گھر کو تنگ کرنے کیلئے دولہا اور اس کے والد کا چالان بھی کیا گیا ، جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔