12 سالہ لڑکی اور 13 سال کا لڑکا برطانوی تاریخ کے کم عمرترین والدین بن گئے

Parents

Parents

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں پرائمری اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے ہیں۔

برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے مطابق 7 پاؤنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ ہے جبکہ بچی کے باپ کی عمر 13 سال ، دونوں ایک ہی پرائمری اسکول میں زیر تعلیم ہیں اوران دونوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے دوستی تھی۔

قانونی مسائل کے باعث دونوں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم یہ جوڑا شمالی لندن میں رہائش پزیر ہے اور اس جوڑے کو برطانوی تاریخ کے کم ترین والدین ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ لڑکی کی ماں کی عمر بھی ابھی صرف 27 سال ہے اس طرح وہ بھی ملک کی کم عمر ترین نانی بن گئی ہے۔

لڑکی اور لڑکے کے والدین کا کہنا ہے کہ دونوں اپنے ہاں نئے مہمان کی آمد پر بہت خوش تھے اور اس سلسلے میں دونوں نے مل کر ہی ساری تیاری کی ہے اور دونوں شادی کے بندھن میں بھی بندھنا چاہتے ہیں تاہم ملکی قانون کے مطابق اس وقت ایسا ممکن نہیں۔

دوسری جانب 12 سالہ ماں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ایک بار پھر اسکول جاکر اپنا تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کرے گی۔