مردہ خوری کیخلاف ٹھوس قوانین کی تیاری سے متعلق درخواست

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں مردہ خوری کے حوالے سے خاطر خواہ قانون سازی نہ ہونے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ خاطر خواہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے سزا پانے ملزمان نے دوبارہ یہ جرم دہرایا۔ کاشف محمود ایڈووکیٹ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی کہ بھکر میں ملزموں نے پہلے بھی ڈیڑھ سو مردے کھانے کا اعتراف کیا تھا، لیکن خاطرخواہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت کم سزا ہوئی ، درخواست گزارنے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ کیا فی مردہ 4 دن کی سزا اس گھناوٴنے فعل کو روکنے کیلئے کافی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے،عدالت نے وفاقی وزارتِ داخلہ،وفاقی وزارتِ قانون،اسلامی نظریاتی کونسل،آئی جی پنجاب اور ڈی سی او بھکرکو نوٹس جاری کر دیئے۔