ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی فلم” ویر”میں دبنگ سلمان خان کی ہیروئن بن کراپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کر نے والی اداکارہ زرین خان کی انڈین پنجابی فلم” جٹ جیمز بو نڈ” کیلئے معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے”کلے کلے”کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔
نغمہ نگار ایس ایم صادق کے تحریرکردہ کلے کلے کے بولوں پر مبنی اس گانے کو پنجابی زبان میں راحت فتح علی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں زرین خان اپنے ہیرو کے ساتھ سنجیدہ موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ ہدایتکار روہٹ جگراج کی اس فلم اس سال 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔