لاہور (جیوڈیسک) پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ہمارے ملک کی معروف اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک کی حقیقت سے قریب اداکاری نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کوپریشان کر دیا۔ بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ حقیقت کے اس قدر قریب تھی کہ بالی وڈ اسٹارنے سیٹ پر ایمبولینس منگوانے کے لیے شور مچا دیا۔ فلم ’’راجا نٹورلال‘‘ کی شوٹنگ کے دوران عمائمہ ملک اچانک سیٹ پربے ہوش ہو گئیں۔ جس پر عمران ہاشمی جیسے شاطر فنکار پریشان ہوئے اور انھوں نے سیٹ پرموجود اسٹاف کو فوری ایمبولینس منگوانے کے لیے رابطہ کر لیا لیکن جونہی اداکارہ قہق ہے لگاتی ہوئی ہوش میں آئیں توعمران ہاشمی سر پر ہاتھ رکھ کر حیرانی سے انھیں دیکھنے لگے اورپھر ان کی حقیقت کے قریب اداکاری کی تعریف کر ڈالی۔
جب اس سلسلہ میں عمائمہ ملک سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ ساؤتھ افریقہ کی خوبصورت لوکیشنز پرجاری تھی۔ پندرہ روزہ شوٹنگ سپیل کے دوران ہم نے جہاں بہت سا کام عکس بند کیا ، وہیں ایک گیت بھی فلمایا گیا۔ اس دوران ایک دن میں اور عمران ہاشمی لوکیشن پر موجود تھے اور اپنا سین عکس بند کروانے کے بعد بیٹھے باتیں کر رہے تھے۔
اس دوران مجھے خیال آیا کہ عمران کو تنگ کروں۔ میں نے بات کرتے ہوئے اچانک بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ شروع کی اور گر گئی۔ جس پرپہلے عمران نے مزاق کیا لیکن میری طرف سے کوئی رسپانس نہ ملنے پر وہ پریشان ہوگئے اور فوری ایمبولینس منگوانے کے لیے اسٹاف کو بلوا لیا۔ میں نے اس مزاق کو فوری ختم کرتے ہوئے آنکھیں کھولی توعمران ہاشمی واقعی پریشان دکھائی تھے۔ عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں سچ میں ڈر گیا تھااورایسے لگا کہ میں حقیقت میں بے ہوش ہو گئی ہوں اس لیے میںنے ضروری سمجھا کہ فوری طبی امداد کا انتظام کیا جائے لیکن ایک بات کی داد دینا ہو گی کہ تم ہاری اداکاری بہت جاندار تھی۔ عمائمہ ملک نے کہاکہ فلم کی شوٹنگز کے دوران اس طرح کے چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
دیار غیر میں رہ کر وقت پاس کرنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں ہوتی رہتی ہیں۔ جہاں تک بات فلم کے نام کی تبدیلی اور ریلیزنگ کی ہے تو فلم کا نام پہلے ’’شاطر‘‘ تھا لیکن اب اس کا نام تبدیل کر کے ’’ راجا نٹورلال‘‘ رکھا گیا جب کہ فلم کی ریلیزکے لیے ابھی تک 29 اگست کی تاریخ فائنل کی گئی ہے۔ تشہیری مہم کے لیے فلم کی پوری ٹیم نے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔