اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خارجہ نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ نومبر دو ہزار سولہ تک پاکستان کے تمام سفارتی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سروس شروع کر دی جائے گی۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اجراء سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے وزارت خارجہ کی طرف سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ نومبر دو ہزار سولہ تک تمام سفارتی مشنز میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سروس شروع کر دی جائے گی۔
بعض مشینیں رواں برس اور دیگر آئندہ سال کے دوران نصب کی جائیں گی ، عدالت نے کیس کی سماعت جون تک ملتوی کر دی۔