محمد حفیظ نوجوان کرکٹرز کی تربیت میں مصروف

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

سرگودھا (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈ محمد حفیظ نے سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کردی۔
5 روز تک جاری رہنے والے ٹریننگ کیمپ میں ضلع بھر سے منتخب 35 کھلاڑیوں کو این سی اے کوچز سے تربیت دلوانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر کیمپ میں قومی آل رائونڈر نے شریک کھلاڑیوں کو بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے مشورے دیے اور خود بھی بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ کیمپ میں بولنگ اور بیٹنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حفیظ سے جب قومی کرکٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے ملکی کرکٹ کے بارے میں کھلاڑیوں کو بات چیت کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔