کراچی (جیوڈیسک) انٹر بنک فاریکس مارکیٹ میں ایک روز کے اضافے کے بعد ڈالر پھر سستا ہونا شروع ہو گیا ، کاروبار کے دوران قدر چھپن پیسے کم ہوئی۔
انٹر بنک میں ڈالر ایک روز کے اضافے کے بعد پھر سستا ہونا شروع ہو گیا۔دوران کاروبار ڈالر 56 پیسے کمی سے 96 روپے 10 پیسے پر آ گیا۔ فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹر بنک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر چھیانوے روپے دس پیسے کی سطح پر آ گیا۔ایک روز قبل ڈالر کی قدر چوالیس پیسے اضافے سے چھیانوے روپے چھیاسٹھ پیسے پر پہنچ گئی تھی۔