حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سید سردار علی اور معین عامر پیر زادہ کا یوسی 7 میں نذیر حسین لائبریری کا دورہ

کراچی : حق پر ست نمائندے قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکروفلسفہ ، حقیقت پسندی وعملیت پسندی پر چلتے ہوئے ان کے احکامات کی روشنی میں ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے لوگوں کے روزمرہ کے معمولات میں صحت مندانہ تبدیلیاں لانے میں اہم پیش رفت ہورہی ہے یہ بات حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار علی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 7 میں ڈاکٹر نذیر حسین لائبر یری کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی II وسیم الدین ، XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار علی نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو برئوے کا ر لانے کا بہترین راستہ لائبریریوں کا قیام ہے۔

لائبریری میں مطالعہ سے نوجوانوں کی سوچ نظریہ اور خیالات سے قیادت کی وہ کرنیں نمودار ہوتی ہیں جن سے مستقبل کی صبح روشن نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری میں نوجوانوں کے مطالعے کیلئے معیاری کتابیں ضروری فرنیچر دستیاب کیا جائے تاکہ آنے والی نسل کو بہترین اور معیاری معلومات کی فراہمی ممکن ہو سکیں انہوں نے مزید کہاکہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ عوام کی خدمت اور بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب وروز کوشاں ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے موقع پر موجود انچارچ لائبریری نثاراحمد کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لائبریری کے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ لائبریری میں تعمیر و مرمت پر معیاری کتابوں کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے تاکہ عوام الناس کو اس لائبریری کے ذریعے ہم معیاری کتابوں ، وسائل اور دیگر علوم سے متعلق موثر معلومات اور نوجوانوں میں کتاب بینی کے شوق کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔