نواز و زرداری ملاقات سیاسی نظریہ ضرورت کے تحت ہوئی ہے۔ شہباز احمد گجر
Posted on April 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
جھنگ : جمعیت علما ء اسلام ف کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈو وکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ نواز و زرداری ملا قات سیاسی نظریہ ضرورت کے تحت ہوئی ہے نظریہ ضرورت اب ہماری عدلیہ سے نکل کر سیاست میں رچ بس گیا ہے۔
جو کہ نا پسندیدہ آمر ہے ۔ نواز شریف حکومت نے دور حکمرا ن کے پہلے سال میں وہ حماکتیں کر نا شروع کر دی ہیں جو کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے دور حکمرانی کے آخر میں کی تھیں ۔نواز حکو مت نے کسی بھی اہم قومی ایشوز پر اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں کی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے انہو ں نے کہا کہ نواز حکومت پار لیمنٹ میں مو جود تمام سیاسی جما عتو ں کو اہم قومی امور پر اور اہم ایشوز قانو ن سازی کے حوالا سے اعتماد میں لے اور نواز حکو مت پا رلیمنٹ کو بلڈ وزکر کے قانو ن سازی کر نے سے مکمل گریز کرے اور قومی ایشو ز پر ٹھو س لا ئمہ عمل بنائے۔
نواز حکومت کے لئے اب غلطی کی کوئی گنجا ئش نہیں ہے ۔ نواز شریف 1998کی طر ح امیر المو منین بننے کی کو شش ترک کر دیں ورنہ یہ لو ہلی لگڑی جمہو ریت کو کوئی بڑا دحجکا لگ سکتا ہے۔ وہ حکو مت کبھی کا میاب نہیں ہو سکتی جو دوست دشمن کی پہچان نہ کر سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com