ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ فلمساز منی رتنم کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور وہ ان کے لیے فیملی کے رکن جیسے ہیں۔ اداکار ابھیشک بچن جو فلمساز منی رتنم کے ساتھ فلم ’’راون‘‘ میں کام کر چکے ہیں، نے کہا کہ فلمساز منی رتنم ان کے لیے صرف ہدایتکار کا درجہ نہیں رکھتے، منی رتنم انھیں جب کسی فلم میں کام کی پیشکش کرتے ہیں تو وہ ان سے کردار تک نہیں پوچھتے اور فلم میں کام کی پیشکش قبول کرتے ہیں۔
ابھیشک بچن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی انھیں منی رتنم کی کوئی فلم ملی تو وہ کام سے انکار نہیں کریں گے۔