صدر ممنون حسین نے ایک بار پھر چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کردیا

Chaudhry Rasheed

Chaudhry Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ایک بار پھر چیرمین پیمرا چوہدری رشید کو برطرف کر دیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے وزیراعظم کے ذریعے صدر مملکت کو ایڈوائس کی گئی تھی جس میں رشید چودھری کے گریڈ 22 کو خلاف رولز قرار دیا گیا تھا۔ وزارت اطلاعات کی چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ چوہدری رشید نے خود ہی کہا کہ انہیں چیئرمین پیمرا لگایا جائے۔

انہوں نے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کئے تھے جس کے خلاف ان کے خلاف نیب اور ایف اٴئی اے میں انکوائریاں بھی جاری تھیں جس کو انہوں نے ظاہر نہیں کیا تھا جس کے بعد سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تاہم کمیٹی کی جانب سے طلب کرنے کے باوجود چوہدری رشید پیش نہیں ہوئے جس کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کردیا گیا۔