تہران (جیوڈیسک) اولاد کا دکھ ہر ماں کے لیے انتہائی کربناک ہے لیکن ایران کے شہر Royan میں بلال نامی شخص کو اٹھارہ سالہ عبداللہ کو قتل کرتے ہوئے اسکی ماں کی تکلیف کا خیال تک نہ آیا۔ عبداللہ کی موت کے بعد بلال گرفتار ہوا اور سات سال بعد مقامی عدالت نے اسے بھی پھانسی کی سزا سنا دی۔
آج قاتل بلال کی آنکھوں پر پٹی بندھ کر اسے کرسی پر کھڑا کر کے گلے میں پھندا ڈال دیا گیا لیکن صرف چند سیکنڈ پہلے مقتول عبداللہ کی والدہ آگے بڑھی اور بلال کو ایک تھپڑ مار کر اسے اپنے بیٹے کا خون معاف کر دیا۔