صادق آباد پولیس نے 7 سال کے وحید کو ڈاکو بنا دیا

Waheed

Waheed

صادق آباد (جیوڈیسک) قانون کی دیوی کی آنکھوں پر تو پٹی اس لئے بندھی کہ اسے بلا تخصیص انصاف فراہم کرنا ہے لیکن یہاں تو قانون کے رکھوالوں کی عقل پر بھی پردے پڑ گئے ہیں۔ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج مقدمے میں دوسری جماعت کے 7 سالہ طالب علم وحید پر ڈکیتی کا پرچہ کاٹ دیا گیا۔

الزام ہے کہ اس نے اپنے والد نعیم اور چچا ندیم کے ساتھ مل کر اسلحہ دکھا کر روکا، تشدد کا نشانہ بنایا، دس ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ واقعے سے لاعلم ننھا طالب علم سکول جانے کے بجائے وکلا کے ہمراہ عدالت پہنچا اور عبوری ضمانت کرائی۔ اس سے پہلے لاہور میں بھی نو ماہ کے دودھ پیتے بچے موسی پر پولیس پر حملہ، پتھراؤ اور توڑ پھوڑ جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ قائم ہو چکا ہے۔