گورنمنٹ گرلز مڈل سکول وڈانہ کے میٹرک کا رزلٹ 20 فیصد ، والدین سراپہ احتجاج
Posted on April 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: گورنمنٹ گرلز مڈل سکول وڈانہ کے میٹرک کا رزلٹ 20 فیصد ، والدین سراپہ احتجاج،نا اہل پرنسپل اور کلاس 8 کی ٹیچر کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز مڈل سکول وڈانہ کی پرنسپل اور 8ویں کلاس کی ٹیچر کی نا اہلی کی وجہ سے کا میٹرک کارزلٹ انتہائی ناقص رہا ہے ، اہلیان وڈانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل اور کلاس8کی ٹیچر کی نا اہل کی وجہ سے ہمارے سکول میں بچیاں فیل ہوئی ہیں اگر انہیں محنتی اور تجربہ کار ٹیچر پڑھاتی تو سکول کا رزلٹ یہ نہ ہوتا۔
اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ناقص رزلٹ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اس سلسلہ میں جب سکول پرنسپل پروین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹیچرز نے خوب محنت کی ہے لیکن طلبات نے محنت نہیں کی، انہیں روزنہ سزا ملتی تھی، زیادہ تر بچیاں سائنس میں فیل ہوئی ہیں ایک، ایک، دو، دو نمبرز سے، اس میں میرا یا ٹیچر کا کوئی قصور نہیں ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، اسی ٹیچر نے سابقہ سال اسی کلاس کو سائنس پڑھائی تھی جس کا رزلٹ 100فیصد تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com