مصطفی آباد کی صحافی برادری کا سنیئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
Posted on April 21, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: مصطفی آباد کی صحافی برادری کا سنیئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،صحافیوں کی طرف سے نا معلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے پس پردہ حقائق کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے سنیئر صحافی محمد شاہد عمر کی قیادت میں مصطفی آباد کی تمام صحافی برادری کی طرف سے سنیئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاجی ریلی نکال گئی۔
ریلی میں صحافیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میںمحمد عمران سلفی،سعید احمد بھٹی ،چوہدری اصغر علی، اصغر علی شہزاد، منیر احمد بھٹی، الیاس ملک، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی، عبدالمنان سلفی، ، ارشد علی شامی، زبیر احمدبھٹی، حافظ طاہر اقبال ،سید اسرار احمد زیدی شاہ، ارشد علی جوئیہ ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مقامی اخبار کے ایڈیٹر و سنیئر صحافی محمد عمران سلفی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہممعروف صحافی حامد میر پر حملے کی مذمت کی ہے اس طرح کی کارروائیوں سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے اسے تحریر و تقریر کی آزادی پر حملہ قرار دیا اور کہا کہ میڈیا کے نمائندہ افرا دپر حملے خود جمہوریت کی روح کے منافی ہیں۔ ریلی کے شرکا نے حامد میر کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، بعد ازاں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ندیم ہارون خان، رہنما تحریک انصاف حلقہ این اے138حسن علی خان،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ وسیم عباس قادری، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی، سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور طارق سعید، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری، محمد حسین سیٹھی، فاروق خاں نمبردار،سماجی رہنما فاروق احمد خان، سماجی رہنما چوہدری ہاشم علی خاں ، ڈائریکٹر پنجاب کھوج گڑھ اقبال قیصر، سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ و دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کو گرفتار کرکے پس پردہ افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے، منیر احمد بھٹی نے کہا کہ بغیر تحقیق کے آئی ایس آئی پر الزامات مناسب نہیں، آئی ایس آئی ملک کا حساس اداہ ہے، اس پر الزام لگانے سے ملک دشمن عناصر کو پروپگنڈا کرنے کا موقع ملے گا جو کسی صورت ملک و قوم کے مناسب نہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com