سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی ساحل سے بیس کلومیٹر دور بدھ کے روز ڈوبنے والے بحری جہاز سے اب تک چونسٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دو سو اڑتیس افراد ابھی تک لاپتہ سمندر میں لاپتہ ہیں جن کی لاشیں نکالنے کے لئے انتظامیہ نے دو امریکی ڈورن زیر آب اتار دئیے ہیں۔ بحری جہاز میں سوار چار سو چھیتر افراد قریبی جزیرہ Jeju میں سیاحت کی غرض سے جا رہے تھے جن میں مقامی اسکول کے تین سو انتالیس طلباء اور اساتذہ شامل تھے۔ جہاز سے بچائے جانے والے اسکول کے وائس پرنسپل نے صدمے کے باعث خود کشی کر لی تھی جبکہ جہاز کے کپتان کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ادھر لاپتہ اور مرنے والے بدقسمت افراد کے لواحقین شدید کرب سے دو چار ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ لواحقین اپنے پیاروں کو یاد کر کے روتے رہے۔