کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حامد میر پر حملہ افسوسناک ہے ، اس کیلئے بااختیار جوڈیشل کمیشن بنایاہے، اسکی رپورٹ کو منظر عام پر لائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حامد میر پر حملے کی تفتیش جاری ہے، ملزمان کاسراغ لگاکران تک پہنچناہے، انپرحملے میں ملوث ملزمان کوکیفرکردارتک پہنچایا جائیگا، وزیراعظم آج حامد میر کی عیادت کیلئے کراچی میں اسپتال پہنچے تھے۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کاسراغ لگا کر ان تک پہنچنا ہے، جیسے ہی کمیشن تشکیل پاتا ہے اپنا کام شروع کر دیگا، جوڈیشل کمیشن قائم کر دیا گیا ہے جوبااختیار ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائیگا، حامد میر پر حملے کی تفتیش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی، وزیراعظم نوازشریف ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کراچی آپریشن اپنی جگہ پر جاری ہے، دہشت گردی صرف کراچی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
ملک بھر میں امن کے لیے کوششیں جاری ہیں ، طالبان سے بات چیت پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طرف سے کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کر لیں یہ سب کیلئے اچھا ہے۔