غریبوں سے ہمدردی کا نام لے کر ووٹ لینے والا حاجی عبدالمجید خان نیازی عوام کی نظروں میں ناکام

کروڑ لعل عیسن : غریبوں سے ہمدردی کا نام لے کر ووٹ لینے والا حاجی عبدالمجید خان نیازی عوام کی نظروں میں ناکام۔ PTI یونٹ جھرکل۔ مجید خان نیازی شاید یہ بات بھول چکے ہیں کہ عوام سے کیئے گئے وعدوں سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ کروڑ لعل عیسن کے حلقہ PP-262 میں پاکستان تحریک انصاف کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے والا حاجی عبدالمجید خان نیازی جیت کر بھی اپنے حلقہ کی عوام میں ناکام ہو چکے ہیں۔ جس کی بڑی وجہ الیکشن میں کامیابی کے بعد گھر میں بیٹھ جانا ہے۔

اس کا اثر پاکستان تحریک انصاف اور مجید خان نیازی کی ذات پر پڑ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار PTI یونٹ جھرکل کے تمام کارکنان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجید خان نیازی کا الیکشن میں بڑی کامیابی کے بعد گھر میں بیٹھ جانا اور اور عوام سے کیئے گئے وعدوں سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقہ اور حلقہ میں پاکستان تحریک انصاف اور مجید خان کی ذات بہت متاثر ہو رہی ہے۔

مستقبل میں مخالفین اپنا یہ ایجنڈا بنا کر لوگوں کو PTI سے توڑنے کی سازش کر سکتے ہیں۔ لہٰذا پاکستان تحریک انصاف یونٹ جھرکل کے تمام کارکنان نے کہا ہے کہ حاجی عبدالمجید خان نیازی کو گھر میں بیٹھنے کی بجائے غریب عوام کی جانب متوجہ ہونا چاہیئے۔ تاکہ PTI کے منشور کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے اور عوام میں PTI کا اعتماد بھی مضبوط ہو۔ حالانکہ PTI کے منشور میں غریب عوام کی خدمت کرنا ایک اہم حصہ ہے لیکن مجید خان نیازی اس کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ جو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کیلئے نہایت شرمندگی کی بات ہے۔ PTI یونٹ جھرکل کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ وہ مجید خان کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے حلقہ کی غریب عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔