کراچی : گورنمنٹ کالج آف ٹیکنا لوجی کے پروفیسر سیف الدین قتل

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنا لوجی کے پروفیسر سیف الدین کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق غریب آبا د انڈر پاس کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سیف الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں پروفیسر تھے۔ جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شاخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔