خواتین پر بڑھتا ہوا تشدد

Women Violence

Women Violence

گزشتہ یوم دوستوں کے ہمراہ کافی گھومنے پھر نے کے بعد واپسی پر تھکاوٹ دور کرنے کیلئے دودھ پتی کو دِل چا ہاسو ہم دودھ پتی کیلئے ایک ایسے ہوٹل کی طرف چل نکلے جس کی حال ہی میںایک دوسرے دوست کے منہ سے بڑی تعریف سنی تھی یہ ہوٹل ایک سڑک کے کنارے بس سٹیند پر ایک دیہاتی سے مگر صاف ستھرے ماحول میں واقع تھاجہاں سے کھانے پینے کے بعد جب ہم واپس چلنے لگے تو سٹاپ پرمسافر اتارنے کیلئے ایک بس آرُکی جِس سے ٹریفک کی روانی میں تھوڑی دشواری پیش آرہی تھی اس لئے ہم اس کے چلنے کے انتظار میں وہیں رُک گئے اتنے میں اس بس سے ایک خاتون مسافر نیچے اُتریں جس نے پھٹا پرانا سا لباس، پائوں میں ٹوٹی ہوئی قینچی چپل اور سر پرپیوند لگا دو پٹہ اوڑ ھ رکھا تھا جبکہ ہاتھ میں ایک دس سالہ بچے کا بازو تھا جس کے دونوں ہاتھ کُہنیوں تک جل کر سیاہ ہوئے ہوئے تھے جن سے مسلسل پیپ بہنے کے سبب اُوپر گندی مکھیاں بھِن بھِنا رہی تھیں جسے دیکھتے ہی میرے قدم اپنی منزل کی طرف بڑھنے کی بجائے اس عورت کی طرف اُٹھ گئے میرے اُس کے قریب پہنچتے تک میرے دیگر دو دوست بھی یہ کہتے ہوئے مجھ تک پہنچ گئے کہ خان صاحب سواری اِدھر ہے آپ کِدھر جا رہے ہیں؟ مگر جب اُس عورت سے مجھے مخاطت ہوتے ہوئے دیکھا تو پاس آکر خاموش کھڑے ہو گئے۔

میں نے عورت سے پوچھا کہ اس بچے کے ساتھ آپ کا کیا رشتہ ہے؟جواب ملا کہ یہ میرا بیٹھا ہے یہ سُن کر میں نے ایک ہی سانس میں کافی سارے سوالات کر دیئے جس پر وہ عورت گھبرا کر کافی تلخ لیجے میں بولیں کہ تُم ہو کون اور کیا چاہتے ہو؟ میں نے اس خاتون کی اس بات کا بُرا محسوس کئے بغیر بڑے اخلاق سے اِسے تعارف کروایا تو جواب ملا کہ تیرے جیسے جرنلسٹ میری اس حالت کو پہلے ہی بہت کیش کروا چکے ہیں،اور روتے ہوئے اُوپر کی طرف منع کر کے آسمان کا سینہ بھی پھاڑ دینے والی مظلومیت بھری آواز میں زور سے چیخ کربولیں کہ اے خدا تو انصاف کیوں نہیں کرتا ہم غریبوں کا تیرے سوا کوئی نہیں مجھے بچا لے مجھے بچا لے۔

یہ سب دیکھ سُن کر میری آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے اتنے میں میراایک دوست آگے بڑھا اور میرے متعلق اُسے کافی تسلی دیتے ہوئے کہنے لگاکہ آئو خان صاحب جو پوچھنا ہے پوچھ لو ،خیرمیں نے اس بار ایک ہی سانس میں کافی سارے سوالات کرنے کی بجائے اُن سے ایک ہی سوال پوچھا کہ آپ مجھے اپنے یا اپنے شوہر کے کاروبار سے لے کر اس بچے کے ہاتھوں کی اس حالت اور میرے سوال پر اس طرح چیخ و پکار تک کی بِلا خوف وخطر مکمل سٹوری سنائیں،جس پر اُس خاتون نے انسانیت کی روح تڑپا دینے والی آپ بیتی یہ سنائی کہ میں 107 ڈی گائوں کی رہائشی ہوں اور ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں میری ایک بیٹی اور دو بیٹے ہیں جن کے بچپن میں ہی میرے شوہر انتقال کر گئے تھے اور اب کچھ ہی عرصہ قبل میں نے اپنی بیٹی کی شادی کرنی تھی جس کیلئے میں بہت دیر تک کسی ایسے گھر کی تلاش میں رہی جو مجھ سے جہیز کا مطالبہ نہ کرے مگر ناکام ٹھہرنے پر میں نے اپنی بیٹی کو جہیز دینے کیلئے علاقہ کے ایک بڑے زمیندار سے جہیز کی بھِیک مانگی تو اُس نے مجھے بھیک دینے کی بجائے قرض لینے کا مشورہ دیااور میرے اس قرض کی واپسی کے سوال پر اُس نے کہا کہ میرا ایک اینٹیں نکالنے والا بھٹہ بھی ہے جس پر کام کر کے آپ اپنا یہ قرض اُتار سکتی ہیں۔

Hospital

Hospital

میرے اُس زمیندار کے اس مشورے پر آمادہ ہو جانے کی صورت میں اُس نے مجھ سے خالی دستایزات پر دستخط انگوٹھے وغیرہ کرواتے ہوئے مجھے پچاس ہزار روپے قرض دے دیئے جس کے عوض اُس زمیندار کے بھٹہ پر کام کرتے ہوئے مجھے آج تقریباً تین سال گزر گئے ہیں مگر وہ قرض نہیں اُتر سکا تھا کہ اب کام کاج کے دوران میرے ساتھ کام کرتے ہوئے میرا یہ بچہ پائوں پھسلنے سے بھٹہ میں گر کر بری طرح جھلس گیا جس کے پرائیویٹ علاج کیلئے تو میرے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے میں اس کو ایک سرکاری ہسپتال لے گئی جہاں سے واپسی پر دوا کی بجائے ایک ایسا شخص ملا جِس نے اپنا جرنلسٹ کا تعارف کرواتے ہوئے میری مدد کرنے کا کہہ کر مجھ سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد ڈاکٹروں کو میری شکایت لگا دی کہ فلاں عورت آپ لوگوں کے خلاف ہمیں یہ کہ رہی تھی جس پر ایک نرس میرے پیچھے بھاگی اور اُس نے مجھے ایک دو تھپڑ رسید کرنے کے بعد آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ لیتے ہوئے مجھے ہسپتال سے نکال دیا جہاں سے روتے دھوتے جب میں گھر پہنچی تو دروازے پہ اپنے حاکم بھٹہ مالک زمیندار کو پایا جس نے مجھے انتہائی غلیظ قسم کی گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اور اسی وقت میری رقم میرے ہاتھ تھمائو اور جائوپریس رپورٹروں کے پاس جو کروانا ہے کروا لو،یہ سب دیکھ و سُن کر میں وہاں بے ہوش ہوکر گر پڑی اور جب ہوش آیا تو وہ زمیندار وہاں سے غائب تھا اور میرا بیٹا وہاں کھڑا رو رہا تھا ،اس دِن کے بعد انسان مجھے درندے محسوس ہونے لگے ،اور اب میں کسی کو بھی کچھ بتانے سے ڈرتی ہوںیہ سُن کر میں نے کہا کہ پانچوں اُنگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں آپ کیا چاہتی ہیں ،مجھے بتائیں،جس پر اُس خاتون نے ایک سسکی بھری آواز میں کہا کہ مُردوں کی کوئی خواہش نہیں ہوتی مگر جو زِندہ ہیں اُنہیںہر پل مرنے سے بچانے کیلئے میں جہیز جیسی فرصودہ اور غیر مذہبی رسم کا خاتمہ چاہتی ہوںجس کی وجہ سے آج میری اور میرے جیسی نا جانے کتنی ہی مائیں اپنی آزادی کھو چکی ہیں ، اپنے گُردے بیچ چکی ہیں، بیوہ ہو چکی ہیں ،موت کے منہ میں جا چکی ہیں،اور نہ جانے کتنی ہی بیٹیاں اپنے والدین کے گھروں میں بیٹھی اس جہیز کی ہی وجہ سے بوڑھی ہو رہی ہیں۔

خیر یہ سب سنتے ہوئے میں نے اُس عورت کو اپنے ساتھ بٹھایا اور ایک دوسرے پرائیویٹ ہسپتال سے میڈیسن وغیرہ دلوانے کے بعد اُسے گھر تو چھوڑ دیا مگر خود رات گئے تک یہی سوچتا رہا کہ میں قلم کی طاقت رکھنے کے باوجود کتنا بے بس ہو ں جو پارلیمنٹ تک یہ آواز پہنچا کر اُنہیںایک ایسا بِل منظور کرنے پر قائل بھی نہیں کر سکتا جس میں جہیز لینے اور دینے کو ایک سنگین جرم قرار دیا جا سکے ، جوکہ خواتین پر آئے روز بڑھتے ہوئے تشدد کی دوسری بڑی وجہ بن چُکا ہے۔

کیونکہ ہم یہ نہیں سوچتے کہ جس نے ہمیں اپنے جگر کا ٹکڑا یعنی کہ بیٹی ہی دیدے دی اُس نے آپ سے چھپایا ہی کیا ہے، اگر ہمیں یہ سمجھ آجائے اور ہم مال و دولت کی بجائے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صرف انسانیت سے محبت شروع کر دیں تو ہمارا یہ وطن یقیناً وادیِ جنت بن جائے ،اللہ ربُ لعزت ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے(فی ایمان ِللہ)۔

Muhammad Amjad khan

Muhammad Amjad khan

تحریر : محمد امجد خان
(پردہ چاک ) کالمسٹ ملکہ ہانس ضلع پاکپتن
Mobe No:0343 6999818
Email:Pardahchaak@gmail.com