سکول ہیلتھ پروگرام اور اور انتظامیہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاہی کی زیر نگرانی سکول ہیلتھ کوئیز مقابللوں کا انعقاد

بوچھال کلاں: سکول ہیلتھ پروگرام اور اور انتظامیہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گاہی کی زیر نگرانی سکول ہیلتھ کوئیز مقابللوں کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی اور ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن نے کی جس میں میانی کے گورنمنٹ سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے ، ٹیبلو شو پیش کئے اس کے علاوہ سکول ہیلتھ کوئیز میں بچوں سے ڈئیمگی بخارٹی بی خسرہ حفاظتی ٹیکوں اور دیگر بیماریوں سے بچائو کے حوالے سے سوالات کئے گئے۔

جس میں گرلز ہائی سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کیدوسرے نمبر پر گرلز ہائی سکول گفانوالہ اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بوچھال خورد نے حاصل کینیوٹریشن آفیسرملک عمران نے ہیلتھ پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے عوام سے بے پناہ داد وصول کی۔