ضلع انتظامیہ اور ڈی ایم سی کورنگی کے تحت شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن
Posted on April 22, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: ضلع انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تحت شاہ فیصل کالونی میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران شاہراہوں ،فٹ پاتھوں اور سروس روڈ زپر قائم سینکڑوں کیبنز ،پتھارے،ٹھیلے اور ناکارہ گاڑیاں سمیت دیگر سامان ہٹا نے کے ساتھ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم کئے غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے باہمی تعاون تجاوزات اور سرکاری آراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران شاہ فیصل کالونی نمبر1،2،3اور4سمیت شمع شاپنگ سینٹر کے اطراف سمیت A-1چوک تا شاہ فیصل فلا ئی اوور تک سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرکے شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کرکے ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا گیا تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کی صدارت میں شاہ فیصل زون آفس میں منعقد ہوا جس میں محکمہ انسداد تجاوزات سیل شاہ فیصل کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔
آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے عوامی تعاون خصوصاً تاجر برادی کا تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ محکموںکو ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں بلا تفریق تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے اس ھوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com