معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کر دیا گیا

Moin Khan

Moin Khan

لاہور (جیوڈیسک) سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معین خان کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور منیجر مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیرعباس چیرمین پی سی بی کے پرنسپل ایڈوائزر کے طور پر کام کریں گے، کرکٹ بورڈ نے ایک 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی ہے جو کہ قومی ٹیم کے کوچ کے انتخاب کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کو ٹیم کا چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا تاہم ٹی 20 میں پاکستان کی شکست اور بورڈ سے دیگر تنازعات کے بعد راشد لطیف نے یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔ معین خان نے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر فرائض انجام دیئے جبکہ وہ اس سے قبل بھی چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی کام کر چکے ہیں۔