آج کا حکمران ملک کو گدوں کی طرح نوچ رہا ہے۔ علامہ قاری محمد اشفاق

کروڑ لعل عیسن: آج کا حکمران ملک کو گدوں کی طرح نوچ رہا ہے۔ جبکہ اصحاب رسول نے اتنی بڑی بادشاہت میں اپنا سب کچھ اسلام کی راہ میں قربان کر دیا اور اس دنیا سے خالی ہاتھ گئے۔ اسلام پر سب سے زیادہ قربانی صدیق اکبر کی اور تمام مسلمانوں پر احسان عظیم ہے۔

آپ نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور اپنا سب کچھ حضور نبی کریم پر نچاور کر دیا۔ کچھ لوگ جہالت کے اندھیرے میں ڈوب کر حق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ کسی صورت مناسب نہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے نماز جمعہ میں ایک بہت بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمر فاروق، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی سمیت تمام صحابہ کرام نے حضورنبی کریم کی اطاعت کی اور مکمل ساتھ دیا۔

حضرت صدیق اکبر سب سے پہلے ایمان لائے اور اپنے خزانے کے 40 ہزار دینار دین اسلام کی راہ میں خرچ کر دیئے۔ اور جب رخصت ہوئے تو گھر میں ایک کمبل اور ایک پیالا تھا۔ یہ ہے ایک اسلام کے سپا سالار کی کہانی۔ جنہوں نے اتنی بڑی سلطنت میں اپنی جائیداد بنانے کی بجائے اپنے 40 ہزار دینار خرچ کر دیئے۔ ہمیں اصحاب کرام کی مکمل تکلید کرتے ہوئے سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔ آج کے لٹیرے حکمران ملک کو گدوں کی طرح نوچ رہے ہیں۔