نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے دو کمسن بچوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیااور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے میں ملزم کامران رسول کا اپنی بیوی سے جھگڑا تھا ، وہ میکے گئی ہوئی تھی جس پر باپ نے بیوی سے بچے طلب کیے بیوی کے انکار پر شوہر نے غصہ اپنے بچوں پر نکلا اور دونوں کمسن بچوں کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔
جاں بحق ہونیوالوں تین سالہ واحد اور چھ سالہ وحید شامل ہیں۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔