حکومت خلفائے راشدین کے کے ایم سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ قاری محمد اشفاق

لیہ : حکومت خلفائے راشدین کے کے ایم سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔ جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم صدیق اکبر انتہائی شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل نائب صدر قاری محمد اشفاق سعیدی ، ضلع لیہ کے صدر سید غوث محمد گیلانی اور سیکریٹری اطلاعت طارق پہاڑ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ اور مقام مصطفی ، مقام صحابہ و مقام اہل بیت کے تحفظ کیلئے بھرپور کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ فیصلہ کے مطابق جماعت اہلسنت ملک بھر میں یوم صدیق اکبر شایان شان طریقہ سے منائے گی۔ اور آئیندہ تمام خلفائے راشدین سے ایام کو بھی بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر خلفائے راشدین کے ایام کو شایان شان منانے کا اعلان کرے۔